بختاور بھٹو کے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا گیا ؟ جانیں

صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے حال ہی میں پیدا ہونے والے اپنے تیسرے بیٹے کا نام رکھ دیا۔

منگل کی صبح فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جوڑے نے اپنے ننھے بیٹے کا نام منتخب کرلیا ہے۔بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close