پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹنگ کے دوران فلور کراسنگ پر اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کئے گئے ہیں جو مبینہ طور آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے دوران غائب ہوگئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی نے آخری موقع دینے کے لئے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ارکان کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس سینیٹر زرقہ تیمور، فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی اور دیگر کو جاری کئے گئے ہیں۔شوکاز نوٹس جاری کرنے کی اجازت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں