صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع جامعہ پنجاب میں طلبہ تنظیم اور سیکیورٹی گارڈز میں تصادم کے دوران طلبہ کے تشدد اور پتھراؤ سے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن سمیت متعدد گارڈز زخمی ہوگئے، طلبہ نے پتھر اور شیشے کی بوتلیں مار کر متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔
جامعہ پنجاب میں جھگڑےکاواقعہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے باہر پیش آیا، گارڈز اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی جس کے بعد طلبہ کی بڑی تعداد نے متعدد گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کےمطابق پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن ( پی یو ایس ایف) نے گزشتہ رات 2 گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر گارڈز نے طلبہ کےخلاف مقدمہ درج کرادیا تھا، آج وہی گارڈزدوبارہ طلبہ کےہتھےچڑھ گئے جس پر تلخ کلامی کے بعد طلبہ نے گارڈز کو شدید زد و کوب کیا۔
اس دوران طلبہ نے طلبہ نے سیکیورٹی گارڈ پر پتھراؤ کیا اور شیشے کی بوتلیں ماریں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کو طلب کرلیا، تاہم اس موقع پر ایس ایچ او مسلم ٹاؤن انسپکٹر عاطف بھی شیشے کی بوتل لگنے سے زخمی ہوگئے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کا کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں جھگڑا کرنے والے فریقین کو منتشر کردیا گیا ہے، انتشار پسند عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں