عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے وقت مانگ لیا

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکیل نے وقت مانگ لیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے معاون وکیل عنصر کیانی احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر اور تفتیشی افسر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

معاون وکیل عنصر کیانی نے کہا کہ سینئر وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، تھوڑا وقت دے دیں، سینئر کونسل سے کنفرم کر لیتا ہوں کیا ہدایات ہیں۔معاون وکیل نے کہا کہ جیل میں سیکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن میں توسیع ہو گئی ہے، سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہو سکتی۔عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close