پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور اجمل صابر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق براہیم اور جسٹس وقار احمد نے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزاروں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں بھی منظور کر لیں۔وکیل نے کہا کہ شبلی فراز سینیٹر ہیں اور اجمل صابر فارم 45 کے مطابق ایم این اے ہیں۔جسٹس وقار احمد نے سوال کیا کہ یہ فارم 45 کیا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ فارم 45 کے مطابق اجمل صابر نے الیکشن جیتا ہے، لیکن ان کو ہروایا گیا ہے۔

جسٹس وقار احمد نے کہا کہ فارم 45 والا تو ایم این اے نہیں ہوتا، یہ سابق ایم این اے ہیں۔جس کے بعد عدالت نے درخواست گزاروں کو 3 ہفتے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close