پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔اعظم سواتی کی 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔درخواست ضمانت پر سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close