چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل،ارکان کون ؟ جانیں

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی 12اراکین پر مشتمل ہوگی،ن لیگ کے خواجہ آصف ، احسن اقبال ، شائستہ پرویزاوراعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے رکن ہونگے۔پیپلز پارٹی کے پرویز اشرف ، فاروق ایچ نائیک اور نویدقمر،سنی اتحاد کونسل کی طرف سے بیرسٹر گوہر ،علی ظفراور حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا انصار پارلیمانی کمیٹی کی رکن ہیں ،جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل شام 4بجے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close