لاہور(پی این آئی)جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترامیم چیلنج کرنے کاعندیہ دیدیا، حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ہم آئینی ترمیم پر قانونی نظرثانی کررہے ہیں،جماعت اسلامی سمجھتی ہے یہ پارٹی کا نہیں ملک و قوم کا معاملہ ہے،آپ مزید قبضہ کرکے انصاف کویرغمال بنا لیں گے،ہم وکلا سے مشورہ کرکے عدالتی کارروائی کیلئے قدم اٹھائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کیلئے یہ کارروائی کافی دن سے جاری تھی،پارلیمانی کمیٹی اور وزیراعظم کے ہاتھ میں تقرر کا معاملہ دینا افسوسناک ہے،ان کاکہناتھا کہ 1973کا آئین انتہائی مشکل حالات میں بنا تھا،73کے آئین پر تمام جماعتوں کا اتفاق ہوا تھا،افسوس ہے بھٹو کے نواسے کی سرپرستی میں سب کچھ ہوا، جو کچھ ہوا اس نے آئین کی روح کو متاثر کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں