اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹرزرقا تیمور نے آئینی ترمیم میں ووٹ ڈالنے کے الزام کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ آج بھی اپنے الفاظ پر قائم ہوں، عمران خان کے ساتھ ہوں، میرے سینے میں جو راز ہیں وقت آنے پر انہیں افشا کروں گی۔
انہوں نے ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اپنے الفاظ پر آج بھی قائم ہوں، کہنے والے کچھ بھی کہیں، وہ ٹی اسکرینیں ہوں، سوشل میڈیا ہو یا نام نہاد یوٹیوبرز ہوں، میں کل بھی خان کے ساتھ تھی آج بھی خان کے ساتھ ہوں، پاکستان اور خان ان پر جان بھی قربان، چند ٹکوں کی خاطر نہ پہلے کبھی جھکی نہ آج جھکوں گی، باقی میرے سینے میں جو راز دبے ہیں وہ دبے رہنے دیں، پھر کبھی وقت آنے پر انکو افشاں کروں گی، فل الوقت کے لئے آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے میرے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، اور آپ سب کی کاوشوں سے آج میرا بیٹا گھر واپس آگیا۔
میں نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ کوئی ووٹ دیا ہے میرا گواہ صرف میرا اللہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورنے 26ویں آئینی ترمیم اور پی ٹی آئی ارکان کے ووٹ دینے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد آزاد عدلیہ آزاد نہیں رہی، غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے ادارے نیچے جارہے ہیں، ہم ایسی ترامیم لائیں گے جس سے ادارے مضبوط ہوں، پارٹی پر مشکل وقت آیا ہمیں پتا چل گیا تھا کون کیا ہے؟مشکل وقت سے ہمیں پتا چل گیا کون ضمیر فروش اور غدار تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں