بھائیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں،2 جاں بحق ، وجہ بھی سامنے آ گئی

سوات اوڈیگرام میں بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کی وجہ سے دو بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد کی حدود اوڈیگرام میں زمین کے تنازع پر ملزم شکیل نے فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل اور دو کو زخمی کردیا ہے۔
جاں بحق افراد میں ضیاء الحق اور احسان الحق شامل ہیں ، لاشوں اورزخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کے ملزم شکیل کو گرفتارکرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close