نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کب ؟جانیں

سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی متوقع ہے۔

نواز شریف نے دو ہفتہ قبل لندن جانا تھا لیکن وہ 26ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔نواز شریف ایک ہفتہ تک لندن پہنچیں گے۔

نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔ نواز شریف کو امریکہ کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ نواز شریف تقریباً ایک برس کے بعد لندن جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close