وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بڑی دھمکی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ وفاداریاں بدلنے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اپنی وفاداریاں بدلیں ان سے حساب لیں گے، ہم انہیں چھوڑیں گے نہیں، اتنے آرام سے ہضم نہیں ہونے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے عدلیہ پر حملہ کیا، مرضی کے بندے بٹھا کر فیصلےکریں گے تو ادارے آگے نہیں بڑھیں گے، رات کے اندھیرے میں ایک غیر آئینی اقدام کیا گیا، غیر آئینی ترمیم صرف اشرافیہ کو فائدہ دینے کے لیے کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close