اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کو نااہل کرنےکے لیے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینےکا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہےکہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوا یا تھا۔
عادل بازئی کل 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے وقت ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی۔اسپیکر نے خط میں عادل بازئی کو فوری ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں