عمران خان نے کن ڈاکٹروں سے طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی؟

بانئ پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

بانئ پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو بانئ پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی، ذاتی معالجین بانئ پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔بانئ پی ٹی آئی نے ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو چیک اپ کی اجازت دلوانے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی اسپیشلسٹ کو بانیٔ پی ٹی آئی کے فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close