پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ترمیم کر کے آئین اور قانون کو دفن کر دیا گیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے اس سارے عمل کا بائیکاٹ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی جیل میں 15 دن سے بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں۔عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ہم مایوس نہیں ہیں، میرا لیڈر جیل میں بیٹھ کر جیت گیا۔واضح رہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ 225 اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا جبکہ آئینی ترمیم کی مخالفت میں 12 ووٹ دیے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں