چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا فیصل واوڈا کے دعوے پر ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا سینیٹر فیصل واوڈا کے فارورڈ بلاک کے دعوے پر ردعمل آگیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، تین سے چار ممبر ہمارے رابطے میں نہیں ہیں، ہم نے ایسا نہیں کہا ہمارے ممبر حکومت کو ووٹ دیں گے، ہم نے صرف یہ کہا ہے ممبر ہمارے رابطے میں نہیں ہیں۔اسی معاملے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا کہ جب بھی فارورڈ بلاک بنا اس کا عبرت ناک انجام ہوا، پرویز خٹک اور جہانگر ترین کی شکل میں اس کا انجام سب کے سامنے ہے، ہمارا چند ارکان سے رابطہ نہیں ہورہا، سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا ہم آئینی ترمیم پر رائے شماری کے عمل کا بائیکاٹ کریں گے، جس نے بھی مشکل وقت میں بانی پی ٹی آئی کو چھوڑا اس کا تاریخ میں عبرت ناک انجام ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close