خبردار!بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانےسے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں، بڑی خبر آگئی

سی ٹی ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے لرنر پرمٹ کی 42 روزہ میعاد پوری ہونے کے بعد بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار اور حصول کو انتہائی آسان بنادیا گیا، اب بھی موٹرسائیکل سواروں کی بڑی تعداد بغیر لائسنس سڑکوں گھوم رہی ہے،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کی موٹر سائکل بند کئے جائے گی،لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائے گی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2000 روپے جرمانہ جبکہ لائسنس کی فیس 930 روپے ہے، موٹرسائیکلسٹ قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں، بار بار آگاہی اور وارننگ کے باوجود اب سختی کی جائے گی، لاہور میں 36 ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز قائم ہیں، رواں ماہ 02 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کیں گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close