ہم نے ووٹ نہیں دیا تو حکومت۔۔۔!!!سینیٹرنے حکومتی تیاریوں سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترامیم سے متعلق حکومت کے پاس تین متبادل مسودے تیار ہیں اگر ہم نے ووٹ نہیں دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کروالے گی کیونکہ ان کے مطلوبہ نمبرز بھی پورے ہیں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اگر جمعیت علمائے اسلام نے 26ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہیں دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کروالے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تین متبادل مسودے تیار ہیں اگر ہم نے ووٹ نہ کیا تو پھر آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 91 میں بھی ترمیم ہوجائے گی، مولانا فضل الرحمان کو صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close