وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کیساتھ ہونیوالی ملاقات سے کابینہ ارکان کو آگاہ کیا، کابینہ کو مولانا فضل الرحمان کی جانب سے موصول جواب بارے بھی بتایا گیا۔

آئینی ترمیم کے مسودے پر وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے بریفنگ دی، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں بعض ترامیم کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔آئینی ترامیم کا مسودہ اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close