وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی،وجہ جانیں

آئینی ترمیم اور سیاسی صورتِ حال کے باعث وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کو سامووا کے لیے روانہ ہونا تھا۔سامووا میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور 25 اکتوبر کو ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کی جگہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد آج رات دبئی روانہ ہوں گے۔بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور بھانجوں سے ملاقات کے لیے دبئی جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close