قومی اسمبلی اجلاس، مہمانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمنٹ کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج اتوار کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ترجمان

قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔قومی اسمبلی کے سیکیورٹی اہل کار بھی گیلریوں میں موجود ہوں گے۔۔۔۔۔۔ جبکہ آج کے اجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔۔۔۔۔یہ بات اہم ہے کہ آج کے دن کے لیے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی رولنگ کی روشنی میں پریس گیلری میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔ رولنگ کے مطابق پارلیمانی رپورٹرز پریسگیلری سے ویڈیو بنانے سے گریز کریں، کوئی ویڈیو بنائے گا تو اس کا موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا ۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پریس گیلری کارڈ کے حامل میڈیا نمائندوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close