قومی اسمبلی پریس گیلری، ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی

 اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی رولنگ کی روشنی میں پریس گیلری میں ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔ رولنگ کے مطابق پارلیمانی رپورٹرز پریس

گیلری سے ویڈیو بنانے سے گریز کریں، کوئی ویڈیو بنائے گا تو اس کا موبائل فون ضبط کر لیا جائے گا۔۔۔۔۔ قومی اسمبلی کے سیکیورٹی اہل کار بھی پریس گیلری میں موجود ہوں گے۔۔۔۔۔ ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ پریس گیلری کارڈ کے حامل میڈیا نمائندوں کو پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت ہو گی، آج کے اجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close