آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں اتفاق ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انکی پارٹی اور جمعیت علماء اسلام میں 26ویں آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا جو ڈرافٹ ہے اس پر اتفاق ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا ڈرافٹ بھی ہے اس پر اتفاق ہوا۔اسلامی نظریاتی کونسل سے متعلق بھی بل میں تبدیلیاں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان جو مجلس شوریٰ میں چیزیں شامل کریں گے اس پر اتفاق کریں گے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی۔ شکر ہے یہ ملاقات ہو گئی، امید ہے مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو بھی قائل کر لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close