اڈیالہ جیل سے بڑی خبر سامنے آگئی

راولپنڈی(پی این آئی) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close