ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔
سول جج شہزاد خان نے درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانئ پی ٹی آئی، علی امین اور عمران اسماعیل کو کیس سے بری کر دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے راجہ خرم شہزاد، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان کو بھی کیس سے بری کر دیا۔واضح رہے کہ بانئ پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں