ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے روک دیئے گئے

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کےداخلے روک دیئے ہیں۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کےداخلے روکنے کیلئے تمام میڈیکل کالجز کو رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی جانب سے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹس کے فیصلوں کے تناظر میں داخلے نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہےمیڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سال اوٌل کے داخلے روک گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close