عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کب ہو گی؟

بانئ پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 9 بجے کا وقت مقرر تھا۔انہوں نے بتایا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، اب ان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات 12 بجے کے بعد متوقع ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے پارٹی رہنما 26 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close