عمران خان کے لیے ریلیف، فیصل واوڈا نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کیلئے نمبر بھی پورے اور نمبری بھی پورے ہیں، کیبنٹ میں آج یہ معاملہ مکمل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بکاؤ مال پی ٹی آئی کو بیچ چکے ہیں، 26 ویں ترمیم ٹھوک بجا کر ہونے جارہی ہے اور خوشخبریاں 26 ویں ترمیم کے بعد بھی آئیں گی۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عدالتوں کے جتنے فیصلے آتے ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، میں مطمئن ہوں، جتنی باتیں کہی ہیں اس پر کھڑا رہا ہوں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close