خواجہ آصف عمران خان کی ڈگری سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے خود مشکل میں پھنس گئے

لیگی رہنما خواجہ آصف پاکستانی سیاست میں اپنی طنزیہ گفتگو کے حوالے سے خاصے جانے جاتے ہیں،کرنٹ افیئرز شوز میں ان کی برجستگی سے مخالف پارٹی کا رہنما لاجواب ہوتے بھی دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی وہ بے لاگ تبصرے کرنے کے ماہر ہیں۔ سیاسی مخالفین خصوصا پی ٹی آئی کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں پر پی ٹی آئی کے حمایتی بھی انہیں سکھ کا سانس نہیں لینے دیتے اور خوب جواب دیتے ہیں۔

حال ہی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ سے نااہل قرار دیا گیا۔ جس پر ایکس پر خواجہ آصف نے عمران خان کی آکسفورڈ سے لی گئی ڈگری کا عکس شیئر کردیا جس میں دکھایا گیا کہ عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تھرڈ ڈویژن لی تھی۔

تاہم سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں پر پی ٹی آئی کے حمایتی بھی انہیں سکھ کا سانس نہیں لینے دیتے اور خوب جواب دیتے ہیں۔

حال ہی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ سے نااہل قرار دیا گیا۔ جس پر ایکس پر خواجہ آصف نے عمران خان کی آکسفورڈ سے لی گئی ڈگری کا عکس شیئر کردیا جس میں دکھایا گیا کہ عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تھرڈ ڈویژن لی تھی۔

پوسٹ کے کیپشن میں خواجہ آصف نے لکھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی والے عمران خان کی قابلیت کا اندازہ نصف صدی پہلے لگا چکے تھے۔

خواجہ آصف کی پوسٹ کے جواب میں سماجی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوٹس ماروی سرمد میدان میں آگئیں اور خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈگری ایڈٹ کی گئی ہے۔

ماروی سرمد نے یہ بھی لکھا کہ خواجہ آصف کو بیسک میڈیا لٹریسی کی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ شہباز شریف کے لیے اپنی کابینہ میں ایسے وزیر کو رکھنا شرمندگی کا باعث ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close