فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد احسان کیانی شہید ہوگیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق محمد احسان کے سینے میں گولی لگی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک منشیات فروش بھی ہلاک ہوا۔

روات پولیس نے منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس ہلاک ہونے والے منشیات فروش کے ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close