پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو بڑا ریلیف مل گیا

اے ٹی سی اسلام آباد میں تھانہ سنگجانی میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت ہوئی ۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

زرتاج گل اور عامر مغل کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائی گئیں،عدالت نے زرتاج گل اور عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔عدالت نے زرتاج گل کی 25اکتوبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی،عدالت نے عامر مغل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 18 اکتوبر تک توسیع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close