ملکی معیشت سے متعلق اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی معیشت سے متعلق جامع سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کلی معاشی حالات میں بہتری آئی ہے، ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں مضبوط نمونے درآمدات میں معمولی اضافے کے اثر کو مکمل طور پر زائل کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے نے بھی سال کے دوران قدرے بہتر معاشی نتائج کے حصول میں کردار ادا کیا۔

مالی سال 2024ء کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں زراعت کی بدولت معتدل بحالی ہوئی۔

مالی سال 2024ء میں گندم اور چاول کی ریکارڈ پیداوار اور کپاس کی پیداوار میں بحالی نے زرعی پیداوار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ حقیقی معاشی سرگرمی کی بحالی کے باوجود جاری کھاتے کا خسارہ مزید کم ہو کر 13 مہینوں کی کم ترین سطح پر آ گیا کیونکہ ترسیلات زر اور برآمدات میں مضبوط نمو نے درآمدات میں معمولی اضافے کے اثر کو مکمل طور پر زائل کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close