اسلام آباد: پنجاب حکومت نے کل، یعنی 18 اکتوبر کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام سرکاری اور نجی سکولز، کالجز، اور یونیورسٹیز بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب حکومت نے صوبے میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلوس، اور دیگر عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے اس پابندی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک مؤثر رہے گا۔ حکومت کی یہ کوششیں شہریوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں۔
بھارت نےوزیرِ اعظم پرپابندی لگا دی،وجہ جانیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں