پی ٹی آئی کا جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اجلاس کااعلامیہ جاری کر دیا ہے، تحریک انصاف جمعےکوملک گیرسطح پراحتجاج کریگی۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم کےحکومتی منصوبے کے خلاف مزاحمت کافیصلہ ہے،اڈیالہ میں قیدبانی پی ٹی آئی سےروا رکھے جانیوالے سلوک کی مذمت کی ہے، سیاسی کمیٹی کا پارٹی رہنماؤں، وکلا اور اہلخانہ کوبانی پی ٹی آئی تک رسائی کامطالبہ کر دیا ہے۔پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ریجنل تنظیموں کوضلعی ہیڈکوارٹرزپربعدنمازِجمعہ پرامن احتجاج کی ہدایت کر تی ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش قبول نہیں ہے، آئین کی بالادستی پریقین رکھنےوالےتمام طبقات کوپرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش پر اتفاق ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام گرفتار پارٹی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close