طلبہ کو مشتعل کرنیوالا لڑکا گرفتار، مریم نواز نے تصویرشئیر کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں طلبہ کو مشتعل کرنے والے لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مریم نواز نے لڑکے کی ویڈیو کا اسکرین شارٹ اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ سازش اور جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ بننے والے کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان عناصر نے معصوم لڑکی پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگایا، اس الزام سے معصوم لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو شدید ذہنی اذیت برداشت کرنا پڑی۔

قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ لاہور میں بچی زیادتی کا نہیں گھٹیا سیاست کا شکار ہوئی، طلبہ کو بھڑکانے والوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، نیٹ ورک پکڑلیا ہے، پاکستان کے باہر اور کے پی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چل رہے تھے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت اس کیس کی مدعی بنے گی جو بھی اس میں ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی

طلبہ کو مشتعل کرنیوالا لڑکا گرفتار، مریم نواز نے تصویرشئیر کردی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close