فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کا طریقہ کار، فیس اور دیگر تمام تفصیلات،جانیں

محکمہ پاسپورٹ کی درخواستوں کے لیے تین زمرے پیش کرتا ہے، جس میں نارمل، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک شامل ہیں تاہم دو دن میں پاکستانی پاسپورٹ کیسے بنتا ہے؟ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ شہریوں کو ان کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد پاسپورٹ جاری کرنے کا مجاز اتھارٹی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کی درخواستوں کے لیے تین زمرے پیش کرتا ہے، نارمل، ارجنٹ اور فاسٹ ٹریک، درخواست دہندگان کی ایک قابل ذکر تعداد فاسٹ ٹریک آپشن لینے پر مجبور ہے کیونکہ دیگر دو زمروں میں بڑے پیمانے پر تاخیر ہوتی ہے۔فاسٹ ٹریک سروس کے تحت درخواست گزار کو دو دنوں میں پاسپورٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔

کن شہروں میں فاسٹ ٹریک کی سہولت دستیاب ہے؟

فاسٹ ٹریک کی سہولت اسلام آباد راولپنڈی، لاہور، ملتان ، پشاور ، کراچی ، کوئٹہ ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، سیالکوٹ ، گجرات ، شیخوپورہ ، منڈی بہاؤالدین ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جہلم، مردان ، سکھر ، حیدرآباد، پشین ، مستونگ میں دستیاب ہے.

دو دن میں پاکستانی پاسپورٹ کیسے بنتا ہے؟

جو پاکستانی شہری جو دو دنوں میں اپنا پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کا انتخاب کر سکتے ہیں، درخواست جمع کرانے کے دو دن بعد ہی انہیں پاسپورٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔

اکتوبر 2024 : فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی فیس کیا ہے؟

پانچ سال کی میعاد کے ساتھ 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 12,500 روپے اور 10 سالہ میعاد کے لیے 16,200 روپے ہے، اسی طرح پانچ سال کی میعاد کے ساتھ 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 18,500 روپے ہے جبکہ 10 سال کی فیس 25,200 روپے ہوگی۔

اسی طرح پانچ سال کی میعاد والے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 23,000 روپے ہے جبکہ 10 سال کے لیے 32,000 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close