خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔اس کے علاوہ 26 ویں آئینی ترمیم پر قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر کو بلانے کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی ہے۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام اور پیپلزپارٹی کے درمیان 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا۔

بلاول ہاؤس کراچی میں بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے، ملاقات کئی گھنٹے جاری رہی۔بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کا آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے اوراس اتفاق رائے تک پہنچنے میں بلاول بھٹو کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ نوازشریف کا بھی اتفاق رائے حاصل کیا جائے اور کوشش ہوگی کہ بل میں ایسا اتفاق رائے پیدا ہو کہ اسے متفقہ آئینی ترمیم سمجھا جائے، بلاول بھٹو زرداری سے سنجیدہ گفتگو ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close