بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپو ر ٹ منظر عام پر ، دیکھیں

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آج کیے گئے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ سامنے آگئی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پمز اسپتال اسلام آباد کے ڈاکٹرز کی رپورٹ شیئر کر دی جس کے مطابق بانی ہشاش بشاش ہیں اور ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیکل چیک اپ آج شام ساڑھے 4 بجے کیا گیا، بانی کو معدے کے مسائل ہیں جس کیلیے پہلے سے علاج جاری ہے جبکہ ان کو کان کی بیماری سے متعلق پہلے سے شکایات ہیں جس کا علاج بھی جاری ہے۔اس میں مزید بتایا کہ مجموعی طور پر بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہیں مزید کسی علاج کی ضرورت نہیں ہے۔قبل ازیں، پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ مکمل کر کے پارٹی قیادت کو اس سے باقاعدہ آگاہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے ایکس پر لکھا کہ شام 4 بجے 2 ڈاکٹرز (ایک ای این ٹی ماہر اور ایک طبی ماہر) بانی سے جیل میں ملنے آئے۔بیرسٹر گوہر خان نے بتایا تھا کہ ہمیں کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی کہ الحمدللہ بانی خیریت سے ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش بھی کی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ جلد ہی ان کی میڈیکل رپورٹس حاصل کریں گے اور میں شیئر کروں گا، پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو صحت کے بارے فکر مند تھے۔گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چئیرمن پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فون کر کے بانی کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر پی ٹی آئی نے آج ڈی چوک پر احتجاج کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close