آئی پی پیز نے منافع کیسے بنایا؟ سابق وزیراعظم کا انکشاف

سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز نے منافع پستول رکھ کر نہیں بنایا، انہوں نےآپ کو معاہدہ دیا، آپ نے دستخط کیے۔

یہ بات سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں آئی پی پیز کے موضوع پر منعقدہ مباحثے میں اظہارِ خیال کے دوران کہی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ 1900 ارب کی کیپسٹی ادائیگیاں ہیں، آئی پی پیز نے یقینی منافع بنایا ہے، حکومتِ پاکستان نے آئی پی پیز کو خود ٹیرف دیا تھا۔سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا ہے کہ کرپشن معاہدوں میں ہوئی ہے، آپ نے پاور پلانٹس کی قیمت زیادہ رکھی۔

اس سے قبل ایک بیان میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے آئی پی پیز سے معاہدوں میں کرپشن کا امکان مسترد کر دیا تھا۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے آئی پی پیز پر تنقید کرنے والوں کو حقائق سے لاعلم قرار دیا اور کہا تھا کہ آئی پی پیز حکومت کی دعوت پر لگے ہیں، اس میں کرپشن کی گنجائش ہی نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close