علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیس، بڑی طلبی ہو گئی

لاہور ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز میں سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں دی جا سکتی، آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہو کر تفصیلات سے آگاہ کریں۔جس کے بعد عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت آج 2 بجے دن تک ملتوی کر دی۔

علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، خدشہ ہے کہ ان کو نامعلوم مقدمے میں دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close