ڈاکٹر ذاکر نائیک کی نواز شریف سے ملاقات،کیا گفتگو ہوئی ؟ جانیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمدنواز شریف سے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں میاں نوازشریف نے ڈاکٹر ذاکرنائیک کی دینی خدمات کو سراہا۔واضح رہے کہ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے دورے کے آغاز میں کراچی میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کیا جبکہ گزشتہ ہفتے انہوں نے لاہور کی بادشاہی مسجد میں بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ایک مکمل باضابطہ حیات ہے جو انسان کو اندھیروں سے روشنی میں لاتا ہے، یہ نور ہدایت اور باعث فلاح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قرآن پاک کی روشنی میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرنی چا ہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close