مطالبہ منظور،پی ٹی آئی نےاحتجاج کی کال واپس لے لی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل کا احتجاج مؤخر کر دیا۔ذرائع کے مطابق احتجاج مؤخر کرنےکا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت نےکہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔پی ٹی آئی کی سینئر قیادت احتجاج مؤخر کرنے سے متعلق کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close