عمران خان سے جیل میں سہولیات واپس لے لی گئیں؟ بڑادعویٰ

عمران خان سے متعلق زیر گردش افواہوں پر جیل انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا۔

عمران خان سے تعلق سے متعلق زیر گردش افواہیں بے بنیاد ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل مینول کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کا معمول کاطبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے، ان کو پڑھنے کیلئے دو انگریزی روزنامے دیئے جاتے ہیں جبکہ ان کے سیل کی بجلی ہروقت بحال رہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دستیاب ہے، دو مشقتی عمران کوشفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close