پاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر تعینات

پاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی نئی کنٹری ڈائریکٹر کی تعیناتی کردی گئی۔اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق نئی ڈائریکٹر ژیاؤ چن فان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، خاتون کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ترقی کےلیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ شراکت داری کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close