یونیورسٹی کی طالبہ نےہاسٹل میں خودکشی کرلی

پنجاب یونیورسٹی کی 5 ویں سیمسٹر کی طالبہ نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 8 کے کمرہ نمبر 74 میں مقیم طالبہ نے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔

ہاسٹل ذرائع کے مطابق لڑکی نےاپنی دوست کے کمرہ نمبر 91 میں جاکراندر سے بندکرلیا، ہاسٹل وارڈن کے کمرے کا دروازہ توڑنے پر لڑکی کے لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔خودکشی کرنے والی طالبہ آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی پانچویں سیمسٹر کی طالبہ تھی، متوفیہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی خودکشی کی وجوہات تاحال سامنےنہیں آسکیں تاہم پولیس اور فارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close