آج صرف دیکھیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کا مؤقف

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج ہماری طرف سے کمیٹی میں کوئی مسودہ پیش نہیں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے وفد نے مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔پی ٹی آئی کے وفد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور دیگر افراد شامل ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دیکھیں گے کہ اجلاس میں حکومت آج کن معاملات پر بات کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close