جماعت اسلامی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ریٹائرمنٹ لینے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو چاہیے کہ وہ باعزت راستہ اپنائیں اور ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کریں۔

گجرات میں جلسےسےخطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو آئین پر شب خون نہیں مارنے دینگے ،حکومت کو فوری طور پر سید منصور علی شاہ کے آئندہ چیف جسٹس پاکستان کا اعلان کرنا چاہیے۔

آج جنرل باجوہ کے خلاف باتیں کرنے والوں نے لائن میں لگ کر ایکسٹینشن دی، آئینی تبدیلی ہوئی تو سیاسی جماعت اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار ہوگی، جماعت اسلامی کی سیاست صاف ستھری ہے،جب کراچی کی تقدیر کا فیصلہ ہو رہا تھا پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہم پر دباؤ تھا، جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں پیپلز پارٹی نے چھین لی تھی، سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہا ہوں،اب وقت آگیا ہے ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ لیڈر جیل میں ہو تو کارکنان ڈی چوک میں پٹ جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close