اداکارہ صبا قمریونیسف کی پہلی قومی سفیر مقرر

اسلام آباد: معروف اداکارہ صبا قمر پاکستان میں بچوں کے حقوق اور لڑکیوں کو بااختیار بنانےکے لیے یونیسف کے مشن میں شامل ہوگئیں۔یونیسف نے صبا قمرکوپاکستان میں بچوں کےحقوق کی پہلی قومی سفیر مقررکردیا ہے۔

یہ اعلان بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا جس کا مقصد لڑکیوں کے حقوق اور دنیا بھر میں انہیں درپیش مشکلات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔اس موقع پر صبا قمر نے کہا کہ ان کے لیے یونیسف کے مشن کا حصہ بننا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جہاں کہیں بھی جاؤں گی سب بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی حمایت میں کام کرتی رہوں گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں یونیسف کی ٹیم کے ہمراہ سفر کے دوران بچوں اور خواتین کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا اور یونیسف کی جانب سے اُٹھائے گئے مؤثر اقدامات کی بدولت ان مشکلات میں ہونے والی کمی کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close