پی ٹی آئی سینئر رہنما نے دوغلے پن کا الزام عائد کر دیا

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاق نے ہمارے خلاف بے شمار مقدمات درج کیے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے ساتھ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اسپیشل کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے ہم وہاں نہیں پہنچ سکتے، ہمیں دھمکی دینے والے محسن نقوی علی امین گنڈاپور کے پاؤں میں بیٹھ گئے۔عمر ایوب نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کھانے پینے کا مسئلہ ہے اور شاہ محمود کو بھی صحت کا مسئلہ ہے۔

5 دن سے بانیٔ PTI مکمل قیدِ تنہائی میں ہیں: بیرسٹر سیف،دوسری جانب مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ان کی بہن کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 دن سے بانیٔ پی ٹی آئی کو مکمل قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close