14 اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کہاں کہاں ہو گا ؟دیکھیں

پاکستان تحریک انصاف 14 اکتوبر کہاں کہاں احتجاج کرے گی؟ پاکستان تحریک انصاف لاہورتنظیم کا اجلاس زوم میٹنگ منعقد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی اور احتجاج کے مقام کا تعین کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ممکنہ طور پر لبرٹی چوک، جی پی او یا مینار پاکستان احتجاج کرے گی، جس کے بارے میں احتجاج سے ایک روز قبل کارکنوں کو احتجاج کا مقام بتایا جائےگا، پی ٹی آئی لاہور تنظیم حماد اظہر کی ہدایت پراحتجاج کرےگی۔

واجح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کے جلسوں میں مشکلات کے بعد پی ٹی آئی نے اپنی حکمت عملی تبدیلی کی تھی۔11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، 12 کو گجرانوالہ اور سرگودھا 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا۔14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرے ہونگے جس کے بعد پولیٹکل کمیٹی اعلان اسلام آباد کے لیے کال دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close